ن لیگ اور ایم کیو ایم نے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔آج ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیئے مسلم لیگ سیکرٹیریٹ پہنچا۔ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔اس موقع پر سعد رفیق نے کہا کہ ہماری آپس میں بات چیت ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے رہنما موجود ہیں ۔ طے پایا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم 8 فروری کو مل کر الیکشن لڑیں گے۔دونوں جانب سے کمیٹوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ملک میں جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے بھی جب پی ڈی ایم نے جماعتوں کے ساتھ کام کیا وقت اچھا گزرا ،دونوں جماعتوں کے مابین یہ طے پایا کہ ہم الیکشن میں مل کر کام کرے گے ، دونوں جماعتوں میں لارجر ہم آہنگی موجود رہی ہے۔ تمام معاملات میں مل کر مشاروت کی جائے گی، جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ سیاسی چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔انتخابی اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے۔۔ جب کہ مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ن لیگ سے کوئی لین دین کی بات نہیں ہوئی۔نوازشریف نے تمام صوبوں کی بات کی۔کراچی دودھ دینے والی گائے ہے اسے چارہ تو کھلائیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا جس کے بعد مطابق ایم کیو ایم کا 3رکنی وفد منگل کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں لاہور آیا جس میں مصطفی کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔