سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے کمشنرز کو لیٹرجاری کردیا گیا ہے۔
اس لیٹر میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نافذ کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، مہنگائی سے متاثرہ صارفین سے خوردہ فروش زائد رقم وصول کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پھل، سبزیوں، گوشت سمیت تمام روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر ضابطہ لایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرتے ہوئے خوردہ فروش کیخلاف مناسب کارروائی کی جائی۔