خیبر پختونخوا کی 12 جامعات 8 ماہ سے مستقل وائس چانسلرز (وی سیز) سے محروم ہیں۔
صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی عدم تقرری کے باعث مالی اور انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کی جامعات میں اسی وجہ سے تنخواہوں اور دیگر کاموں کے فنڈز کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔
صوبے میں موجود ان 12 جامعات میں کئی ماہ سے وائس چانسلرز کی تقرری بھی نہیں ہوسکی ہے ۔
ان جامعات میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت مارچ 2023ء کو ختم ہوئی تھی جبکہ دسمبر میں مزید 13 جامعات کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت ختم ہوجائے گی۔
سیکریٹری خیبر پختونخوا کے مطابق صوبائی نگراں حکومت گورنر کے کہنے پر 2 دفعہ انٹرویوز منسوخ کرچکی ہے۔