تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔اپنے ایک بیان میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ اس وقت جب ہمارے پاس غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہے تو حماس نے اس پیمانے پر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔نیتن یاہو نے حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔