پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تو ق لیگ بنتی جارہی ہے۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مولا بخش چانڈیو، پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور ن لیگ کے خرم دستگیر نے شرکت کی۔
پی پی رہنما نے تحریک انصاف سے معاملات طے ہونے کے سوال پر جواب دیا کہ ان سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے وضاحت دی کہ ہم کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ بہتر اکثریت کے لیے دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔