اسلام آباد(خبرنگار)قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے زیراہتمام یہاں لوک ورثہ کمپلیکس، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں میں جاری لوک میلہ اپنے عروج پر ہے۔اسلام آباد میںلوک ورثہ کی طرف سے جاری میلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جڑواںشہروں راولپنڈی/اسلام آباد کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد جو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہے روزانہ کی بنیاد پر میلے کا دورہ کرتی ہے میلے کی اہم خصوصیات میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش، لوک داستانوں کی پرفارمنس، گیت اور رقص کے جوڑ، روایتی کھانے، آرٹس اینڈکرافٹ بازار وغیرہ شانک ہیں۔دیگر سرگرمیوں کے علاوہ متعدد لوک فنکار،لوک موسیقار اور روائتی ڈانس گروپس بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں اور دیکھنے والوں کو صحت مند تفریح فراہم کر رہے ہیں۔جب ہم لوک گلوکاروں کی بات کرتے ہیں تو پنجابی فنکار فضل جٹ کی پرجوش پرفارمنس کو نہیں بھولنا چاہیے۔ وہ ڈھول کی تھاپ پر پنجاب کی مشہورلوک کہانیوں کو منفرد انداز میں پیش کرکے سامعین کو محظوظ کرتے ہیںجو سننے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔لوک رقاص، خوبصورت علاقائی ملبوسات میں ملبوس فنکار اپنی پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آتے ہیںان میں خیبرپختونخوا سے خٹک ڈانس پارٹی، پنجاب سے گتا گھوڑا ڈانس پارٹی، سندھ سے سندھی جھومر ڈانس پارٹی شامل ہیں7نومبر 2023 کولوک ورثہ کے اوپن ایئر تھیٹر میں ایک کلچرل ڈائیورسٹی شو کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے لوک گلوکاروں،موسیقاروں اور رقاصوں کو حصہ لیا۔ ان فنکاروں میں دتہ جی (چولستانی ڈانس گروپ( فضل جٹ، ڈھول پر رضوان حیدر، شہنائی پر احسن علی شامل تھے۔ فریال بی بی اور سونیا، لوک گلوکار، چائلڈ سٹار ڈانس گروپ،اعجاز حسین، گلگت بلتستان کے شہنائی پلیئر اور بہت کچھ مشہور لوک فنکاروں نے حصہ لیا اور خوب داد وصول کی۔