سندھ کی تحصیل اوباڑو میں محمد پور کے علاقے کے قریب نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔
اوباڑو کے علاقہ مکینوں کے مطابق مقامی کاشت کار اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے کی کوششوں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب محکمۂ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں عملہ اور مشینری روانہ کر دی گئی ہے۔