انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔ بابر اعظم 951 دن پہلی پوزیشن پر برجمان رہے۔ رینکنگ میں بھارتی اوپنر شبمن گُل نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، جبکہ بولرز میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پرآگئے ہیں۔جبکہ پاکستانی پیس بولر شاہین شاہ آفریدی 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔