اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت دے دی۔
عدالت میں جسٹس محسن اخترکیانی نے اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اعجاز چوہدری کے وکیل کو درخواست پر اعتراض دور کرنے کی ہدایت دے دی۔