استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ روایتی طرز سیاست چھوڑ کر نئے جذبے سے آئے ہیں۔
راولپنڈی میں آئی پی پی کی تقریب سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ایک ایسا ملک بناناچاہتے ہیں جہاں غربت اور بےروزگاری نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت کرکے پاکستان کو بنایا، کام کیا، ہم روایتی سیاست کو چھوڑ کر نئے جذبے کے ساتھ آئے ہیں۔
آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ علیم خان بڑا ورکر ہے، جس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے بہت کچھ کیا، بہت دکھ ہوا سن کر کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھجوایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے وہ کوئی اور انسان تھے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جس پر ہم فخر کرسکیں، ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہیے، محنت کرتے رہنا چاہیے، ہمیں اپنی نیت اور سوچ مثبت رکھنی ہے اونچا سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر لمبا ہے اس کی تکمیل کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، پروگرام بن گیا ہے، پنڈی میں بڑا جلسہ کریں گے۔