پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
خیال رہے کہ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے سابق کوچ ہیں۔ ان ہی کی کوچنگ میں کیوی ٹیم نے 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔
اس حوالے سے اپنے پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کو پی ایس ایل 9 کےلیے بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں مائیک ہیسن رائل چیلنجرز بنگلور کی کوچنگ کر چکے ہیں۔