سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ نہیں کھیلا۔ عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے کہ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بنگلادیش چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلے گا۔ بنگلا دیش کی ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں نہیں ہونا چاہیے۔
بالوں سے متعلق سوال کے جواب میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں نے 2004 میں بال بڑے رکھے ہوئے تھے، بالنگ کرتے ہوئے بال آنکھ پر لگے پھر میں نے چھوٹے کروالیے۔
اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ سے پاکستان کو خطرہ نہیں ہے لیکن اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نہیں کہوں گا کہ بابر اعظم نے اچھی یا بری کپتانی کی۔
بالوں سے متعلق سوال کے جواب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑے بال رکھ کر پریشانی نہیں ہوتی۔
پروگرام میں شریک ایک اور مہمان محمد عامر کا کہنا تھا کہ سری لنکا زیادہ خطرناک ہے، نیوزی لینڈ پر زیادہ دباؤ ہوگا۔
کرکٹ سہولتوں پر بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ کی اچھی سہولتیں ہیں، ہمارے پاس سہولتوں کی بہت کمی ہے۔
محمد عامر نے بڑے بالوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرے بال شادی سے پہلے ہی چھوٹے ہوگئے تھے۔