لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے زیر اہتمام ویٹرنری اکیڈمی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں پنجاب کی یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دینے والے فیکلٹی ممبران کیلئے مو¿ثر اعلیٰ تعلیم کی ہدایات اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے حکمت عملی کے موضوع پر 2 روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سینئر صحافی اور تجزیہ نگارچیف نیوز ایڈیٹر سب تکدلاور چوہدری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے دلاور چوہدری کا کہنا تھا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔ تعلیم دینا محض استاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ ترقی یافتہ دور میں وہی قومیں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں۔ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں ٹیچرز کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے۔ اساتذہ کتابی علم کے ساتھ اکتسابی علم اسکے مشاہدات اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں پی ایچ ای سی اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے فعال کردار اداکررہا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم، ڈائریکٹر پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویرقاسم اور ڈاکٹر آصف منیر بھی موجود تھے۔ورکشاپ کے اختتام پر دلاور چوہدری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔