گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر کے متاثرہ مال گاڑی کو لاہور اور مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روکی گئی ٹرینیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد مختلف اسٹیشنوں پر رحمٰن بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روک لیا گیا تھا۔