متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے کہوٹہ میں آپریشن کر کے 2 کنال سے زائد کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی قیمت 35 کروڑ ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی51 کمرشل دکانیں قبضے میں لی گئی ہیں۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا مزید کہنا ہے کہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی اراضی اور دکانوں پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن میں متروکہ وقف املاک کو پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت حاصل تھی، یہ آپریشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔