نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔
محسن نقوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
اس سے قبل ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان کو خوش حال بنانے کے لیے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی پر عمل کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا، قائدِ اعظم نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، انہوں نے شاعری سے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی، خود داری کا درس دیا۔