نواب شاہ میں زہریلی شراب پینے سے نوجوانوں کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حسینی روڈ پر پیش آیا جہاں زہریلی شراب پینے سے 3 نوجوان ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔