ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقتصادی تعاون تنظیم سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ترک صدر نے یہ مطالبہ تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مساجد، اسکولوں اور اسپتالوں پر بم گرا رہا ہے۔ اسرائیل غزہ میں تمام انسانی اقدار کو کچل رہا ہے۔
صدر طیب اردون نے کہا ہم بحیثیت مسلمان آج آواز نہیں اٹھائیں گے تو کب اٹھائیں گے؟
انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے مغربی ممالک دور کھڑے اسرائیلی قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ مغربی ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ تک نہیں کیا۔