غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری 34ویں روز بھی اسی طرح بلکہ پہلے سے زیادہ شدت اور سفاکی کے ساتھ جاری ہے۔
اس بمباری کے نتیجے میں ہزاروں کم عمر بچے، بوڑھے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے اتوار کو فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کے شہدا میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔