حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے سیاسی مشیر طاہرال نونو کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بات چیت جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس عہدیدار نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بھی غزہ میں بمباری میں وقفوں کے معاہدے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں، وقفہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وقفہ غزہ کے عام شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی نہیں ہوگی، غزہ کے لوگوں کو جنوب میں جانے کے لیے محفوظ راہداریاں دے رہے ہیں۔