کراچی ( سب تکرپورٹ) کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سخت سکیورٹی میں کینٹ سٹیشن پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا اور پھر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا جائے گا۔ سعد ایدھی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاو¿نڈیشن اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا۔