بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے علاج کے لیے کراچی لایا گیا کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مریض کی حالت تشویش ناک ہونے پر اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے کانگو وائرس سے متاثرہ 12 مریض نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔