پنجاب پولیس کے 5 اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ آفس میں اے ایس پیز کو ایس پی عہدے کے رینک لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے۔
وزیرِ اعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں سلمان ظفر، تیمور خان، بشریٰ نثار، سدرہ خان اور منزہ کرامت کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے۔
ترقی پانے والے افسران کے اہلِ خانہ کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو اپنی صلاحیتیں عوامی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے میں صرف کرنی چاہئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور اسی سے تھانہ کلچر تبدیل ہو گا۔