فضائی آلودگی ملک میں کن لوگوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے؟ اس ضمن میں ماہرِ ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے بتا دیا۔
ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی آلودگی گھروں سے باہر کام کرنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے، مزدور، خوانچہ فروش، ریڑھی بان، پیٹرول پمپ ملازمین اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کھلی جگہوں پر کام کرنے والے افراد کی اوسط عمر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، ان افراد کے دل، جگر، پھیپھڑے، پٹھے اسموگ کے سبب جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار نے مزید بتایا کہ لاہور کی اسموگ میں یومیہ 50 سگریٹ پینے کے برابر مضرِ صحت ذرات پائے جاتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسموگ کے باعث یہ مضرِ صحت ذرات عام شہریوں کے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔