بنگلا دیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف گارمنٹس کمپنی کے ملازمین کے احتجاج کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد نے گارمنٹ ورکرز کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گارمنٹس کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا، جلاوگھیراو کے الزام میں 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے کم از کم تنخواہ ساڑھے 12 ہزار ٹکا تجویز کی ہے جبکہ گارمنٹ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ کم از کم اجرت 23 ہزار ٹکا مقرر کی جائے۔