چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ترجمان قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ پہلے فرح شہزادی کو مجرم ثابت کریں پھر آگے بڑھیں۔
ایک بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اب الزامات کا معاملہ فرح شہزادی کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو تہمتوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ پہلے فرح شہزادی کو مجرم ثابت کریں، اُس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف آئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کوئی کرپشن کیس نہیں بنا تو دوستوں اور فیملیز پر کیچڑ اچھالا جائے۔