سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی۔افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا۔
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہوگا۔