کراچی میں ملیریا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس کے بھی نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ڈینگی کے 14، حیدر آباد سے 4 اور سکھر سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
کراچی کے ضلع شرقی سے 6، ضلع وسطی سے 3، ضلع کورنگی اور ملیر سے ڈینگی کے 2، 2 اور ضلع غربی سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 110کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب رواں ماہ سندھ بھر سے مجموعی طور پر ڈینگی کے 200 کیسز سامنے آئے ہیں۔
راولپنڈی میں مزید 15 افراد میں ڈینگی کی تصدیق
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2550 تک پہنچ گئی ہے۔
شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 49 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4438 مقدمات درج اور 642 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔