پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی طور خم بارڈر کے ذریعے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان کمشنریٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 43 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری طورخم سے واپس اپنے وطن پہنچے۔
یکم اکتوبر سے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 43 افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ 500 کے قریب فلیٹس کی تلاشی لی گئی تھی، 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔