راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسے ایسے شہروں میں میرے خلاف کیس بنے جو میں نے دیکھے ہی نہیں. میرے خلاف جو بھی کیس ہیں وہ مجھے بتائے جائیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میں اور نواز شریف ایک ہی دن پاکستان آئے، گیٹ نمبر چار میں نواز شریف کے ساتھ تھا، میں نے ہمیشہ ہی گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا مگر مجھے نظر لگ چکی اب میں انتظار میں ہوں کہ نواز شریف کو کب نظر لگے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے. اداروں اور سیاسی جماعتوں میں نہیں، مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ سیاست نہیں کرتے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔