اسرائیل کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا جائے، او آئی سی سفراء کا مطالبہ
یورپین دارالحکومت برسلز میں تعینات OIC ممالک کے سفیروں نے یورپین یونین سمیت بین الاقوامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کیلئے انہیں بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیل کو مکمل جنگ بندی پر مجبور کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا جائے۔