یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں گھریلو تشدد کے جرائم کا نیا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ وسطی یمن کی ذمار گورنریٹ میں ایک نوجوان نے اپنے والد اور اپنے دو بھائیوں کو قتل اور اپنی بہن اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔مقامی اور میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ ذمار گورنریٹ میں ضلع جہران کے گاؤں الدرب میں مسلح نوجوان نے اپنے والد عبدالولی المنفی اور اپنے دو بھائیوں عصام اور عمر کو قتل کردیا اور اپنی بہن اور بیٹے کو زخمی کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق سفاک نوجوان نے اپنے والد اور دو بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ ساتھ ہی کمرے میں موجود تھے۔ قتل کی وجہ جائیداد کا آمدن کا تنازع تھا۔ذرائع کے مطابق دولت کی خاطر والد کو مارنے والا نوجوان فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو ذمار شہر کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ گاؤں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس گاؤں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔گزشتہ ستمبر میں نوجوان رشاد صالح احمد قابیل نے اسی گاؤں الدرب میں اپنے والد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا تھا اور دور جا کر ایک کنویں کے پاس خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔