لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے 1947ء سے اب تک کی توشہ خانہ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی دائر کی گئی درخواست پر مدعی کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی۔
درخواست گزار شہری کی جانب سے اپنی درخواست میں وفاقی کیبنٹ سیکریٹری، چیئرمین انفارمیشن کمیشن اور سیکشن افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود توشہ خانے سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں، عدالت متعلقہ افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو 16 نومبر تک تیاری کی مہلت دے دی۔