غزہ کے الشفا اسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔
غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاونڈ میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر اسپتال ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔
اسپتال کمپاؤنڈ میں دفن کئے جانے والوں میں آئی سی یو میں مرنے والے 7 شیر خوار بچے اور 29 مریض شامل ہیں، جو ایندھن نہ ہونے کے سبب دم توڑ گئے تھے۔