مٹھی ( سب تکرپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ سہارا نہ ڈھونڈے، اپنے بل بوتے پر سیاست کرے۔ کسی دوسرے ادارے کو نہ کہیں آپ کیلئے سیاست کرے، آپ قبر کے لئے جگہ بنائیں۔ مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے تھر میں کام کر کے دکھایا، ہم شہید ذوالفقار اور بی بی شہید کے وعدے نبھا رہے ہیں۔ تھر میں کام کر کے پیپلزپارٹی کے خلاف پراپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے۔ تھر سمیت مختلف شہروں میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ ہم نے پورا کرنا ہے، آئندہ حکومت بنی تو ترقی کے سفر کو آگے لے کر جائیں گے، تھر سے کراچی تک ریلوے لائن بنانی ہے، آئندہ 5 سال بھی تھر میں ترقی کا سفرجاری رہے گا، الیکشن کے دوران تھر نہیں آو¿ں گا، عوام نے میرا نمائندہ بننا ہے اور تیر کو جتوانا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا مختلف معاملات پر وفاقی حکومت سے جھگڑا رہا، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر معاملات پر جھگڑا رہا، ہم تھرکول کی طرح دیگر منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ سے چلانا چاہتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی پالیسی کو جاری رکھنا ہوگا، نگران حکومت کو منصوبوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ ہم نے تھر میں بھی این ای ڈی یونیورسٹی پرکام شروع کر دیا ہے، مختلف اضلاع میں کالجز بنائے جائیں گے، ٹیچرز کی تربیت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت تھا، سیاسی مفادات سامنے رکھتے تو فیصلہ منفرد ہوتا۔ ہم پاکستان میں عوام دوست حکومت چاہتے ہیں، گالم گلوچ اور انتقام کی سیاست میری تربیت نہیں، انتخابات کیلئے ہم کسی ادارے کی طرف نہیں دیکھ رہے، ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، ہماری جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی نہیں ملی، دہشت گردی کے دوران بےنظیربھٹو کو شہید کیا گیا، ان کی شہادت کے بعد بھی ہم الیکشن جیت گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بھی ایک قسم کی فیلڈ سجائی جارہی ہے، پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کیلئے تیار ہے، امید ہے کہ ہم ہی جیتیں گے، کل خیبرپی کے جا رہا ہوں، وہاں کچھ تعزیتیں کرنی ہیں۔ پنجاب میں مشکلات کے سبب ن لیگ کو تجویز دی گئی دیگر صوبوں میں بھی جائیں۔ ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے ایسی بھاگی جیسے پتہ نہیں کیا خوف تھا۔ عام انتخابات میں آپ کیا سرپرائز دیں گے؟۔ نواز شریف کے دورہ بلوچستان پر ردعمل دیتے کہا شاید میاں نواز شریف کو تجویز دی گئی ہے لاہور میں مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے وہ ایک 2 سیٹوں کے پیچھے دوسرے صوبے جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ میرا مشورہ ہے لاہور پر ہی دھیان دیں۔ جو اسلام آباد میں بیٹھے ہیں انہیں زمینی حقائق کے بارے میں کم معلوم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بلوچستان کو ن لیگ کی کمزوری کا نتیجہ قرار دے دیا۔ مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کیلئے لاہور میں مشکلات ہیں اس لئے انہیں دوسرے صوبوں پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ میاں صاحب اکا دکا سیٹوں کیلئے بلوچستان جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ بہتر ہے کہ پنجاب پر ہی فوکس کریں۔ میاں صاحب نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی کو بہت طعنے دیئے تھے کہ باپ کے ووٹ بہت برے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنے م¶قف پر قائم رہیں گے۔ پندرہ ماہ ن لیگ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ وفاق اور صوبے میں حکومت اور اداروں کا ساتھ ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی الیکشن سے بھاگتی رہی تھی۔ اپنی پندرہ ماہ کی کارکردگی کے بعد الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں۔ کیا شہباز شریف اور دیگر رہنما بھی تیار ہیں یا اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔ صحافی نے تھر میں آر او پلانٹس کی خرابی سے متعلق سوال پوچھا تو بلاول نے جواب دیا مجھ سے سوال کریں، سیاسی رائے نہ دیں۔