اسلام آباد( سب تکرپورٹ ) عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کےلئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018 سے زیر سماعت درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نواز شریف کےخلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔