اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کو درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار 7 روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کریں، درخواست گزار درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، اس درخواست پر فیصلہ آنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری یا طلبی سے روکا جائے۔