ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ امتحان کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ محکمہٌ آبپاشی اور سی این ڈبلیو میں ایس ڈی او کی بھرتی کے لیے 24 جون کو ٹیسٹ منعقد ہوا، وزیرِ اعظم پورٹل پر نقل سے متعلق شکایت پیشگی موصول ہوئی تھیں، ٹیسٹ کے دوران 18 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔
کمیشن نے کہا کہ امیدواروں سے الیکٹرانک آلات، گائیڈ اور نقل کے دیگر مواد برآمد ہوئے، نقل کرنے والے امیدواروں کے پرچے منسوخ کر دیے گئے۔
پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ 1 سے 3 سال تک امیدواروں پر امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے اور متعلقہ ٹیسٹ دوبارہ 23 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔