بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی ریکارڈ بریکنگ سنچری پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی جذباتی ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی تصاویر زیرگردش ہیں جن میں ویرات کوہلی سنچری بنانے کے بعد انوشکا شرما کی جانب پیار بھرا اشارہ کرتے ہیں اور انوشکا بھی ان کا ایسے ہی جواب دیتی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ویرات کے کسی سنگ میل پر انوشکا نے وی آئی پی لاؤنج سے کوئی اشارہ کیا ہو۔
اس سے قبل ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کی بولنگ دیکھ کر انوشکا شرما خوشی سے نہال ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے 117 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کی 50ویں سنچری بنائی۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔