بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز نے یمن سے آنے والا ڈرون مار گرایا۔
اس حوالے سے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز نے آج صبح یمن سے آنے والا ڈرون مار گرایا ہے۔
امریکی عہدیدار نے ڈرون کے مسلح ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بعد سے ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں اپنے جنگی جہاز کے قریب ڈرون یا پروجیکٹائل مار گرایا ہو۔