امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں زیرتعلیم پاکستانی طلبا کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پچھلے سال یہ تعداد 8772 تھی جو اب بڑھ کر 10164 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔