کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دیکھ کر مظاہرین نے جنگ بندی کرو اور شرم کرو کے نعرے لگائے۔
اس صورتحال میں ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر جانا پڑا۔
پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولس کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے پولیس افسر کو منہ پر مکا مار کر زخمی کر دیا تھا۔