ضلع کچہری لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کے مقدمے میں گرفتار پرویز الہٰی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے جیل میں پرویز الہٰی کی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔