نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس اور گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پروجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران سائٹس پر باقاعدگی سے پانی کے چھرکاؤ کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل سے گلبرگ سے گھوڑا چوک تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ زیرِ تعمیر گھوڑا چوک فلائی اوور کی شٹرنگ اور اسٹیل فکسنگ کے ساتھ 75 فیصد کام مکمل ہے جبکہ کیولری انڈر پاس میں اسفالٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔