جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی آ چکی ہے، ملک میں امن تباہ کر دیا گیا، اب وقت آگیا ہے نئے زاویے سے سوچنا ہوگا۔
نوشہرہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 75 سال ہوگئے، جو ’انہوں‘ نے کہا اس کی پیروی کی، اب تھک گئے ہیں، اب مزید ان عناصر کے منافقانہ کردار کی پیروی نہیں کرسکتے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گم راہ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی میدان جنگ میں اور حالت جنگ میں ہیں، فلسطین کی سر زمین سے اسرائیل پر کارروائی سے ان کے ہوش اڑا دیے ہیں، جنگ ہے تو جنگجوؤں کے ساتھ لڑو۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج انسانیت کا اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، بیت المقدس ہمارا ہے، اس کوحاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، انسان کی جان، مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔