سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین 3 رکنی بینچ 22 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے27 اکتوبرکو چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں درخواست ضمانت خارج کرنےکا تفصیلی فیصلہ دیا تھا، عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی تھی۔عمران خان نے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بنایا گیا سائفر مقدمہ خارج کیا جائے، درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔