کراچی میں ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں کار سڑک کے بیچ میں لگے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔کار کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ کھمبے سے ٹکرانے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں 2 افراد سوار تھے جو کہ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت میر ہامن زہری سے ہوئی جبکہ دوسرے زخمی شخص کی شناخت شیر محمد سے ہوئی جو کہ متوفی میر ہامن زہری کا ڈرائیور تھا ، حادثے کا شکار کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور تفتیش جاری ہے۔