چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جن پر سابق وزیرِ اعظم کو سزائے موت اور عمر قید ہو سکتی ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بتایا جائے پی ٹی آئی چیئرمین نے کیا ایسا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئیں، حالانکہ سائفر کیس میں ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم بالکل اچھی صحت میں ہیں، انہوں نے بتایا اچھی روٹین بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔