پشاور سے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
عاصمہ عالمگیر نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عاصمہ عالمگیر کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے باعث آج خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔