پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ساڑھے 3 سال سے کپتانی کے لیے گروم کیا گیا اور ہٹا دیا گیا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کے دوران ندیم عمر نے کہا کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل میں کسی ایک ٹیم کی تو کپتانی کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی سے بیٹر اور وکٹ کیپر نکلا کرتے تھے، یہاں سر جوڑ کر بیٹھنے کا مقصد یہی ہے کہ زون لیول پر سب کو اکٹھا کرکے کرکٹ کی بحالی پر کام کیا جائے۔
اس موقع پر تمام زون کے کرکٹ آرگنائزرز موجود تھے، تقریب میں شہر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
کراچی وائٹس کو 13 سال بعد قائد اعظم ٹرافی جیتنے پر اور ون ڈے فائنل کھیلنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
ریجنل کرکٹ میں نائب صدور جنید خلیل نینی تال والا اور علی حسن کو شامل ہونے پر پر گل دستہ پیش کیا گیا اور اجرک پہنائی گئی۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتان بنانے میں بھی جلدی کی گئی اور ہٹانے پر بھی۔